26 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ "مجلس شورائے اسلامی" کے اسپیکر علی لاریجانی نے ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ ، صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی ،نائب صدر حامد انصاری اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کی اسپیکر میرا کمار سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ کے ساتھ ملاقات میں ان سے اہم ترین دوجانبہ مسائل پر بات چیت کی۔ اس ملاقات میں علاقائی اورعالمی مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گيا۔اس ملاقات کے بعد ڈاکٹر لاریجانی نے ہندوستان کے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے بھی ملاقات کی۔ڈاکٹر لاریجانی نے ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کی اسپیکر میرا کمار سے بھی ملاقات کی ہے۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر لاریجانی اس وقت ہندوستان کے 5 روزہ دورے پر ہیں۔وہ گزشتہ اتوار کو ہندوستان کے مغربی شہر ممبئی پہنچے تھے۔ہندوستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کی اسپیکر میرا کمار کی دعوت پر ان کا یہ دورہ انجام پا رہا ہے۔